ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عراقی فوج نے جنگجوؤں کے فیملی اراکین کو پابند کیا ہوا ہے

عراقی فوج نے جنگجوؤں کے فیملی اراکین کو پابند کیا ہوا ہے

Sun, 10 Sep 2017 20:00:10    S.O. News Service

بغداد،10؍ستمبر(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراقی فوج نے دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے جہادیوں کے خاندان کے 1331 افرادکوحراست میں رکھاہواہے۔ان میں غیرملکی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق ان افراد اور خواتین کا تعلق کم از کم چودہ مختلف ملکوں سے ہے۔ انہوں نے رواں برس اگست میں خودکوکردفورسزکے حوالے کیاتھا۔ عراقی فوج کے ایک اہلکار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ خواتین اور بچوں پر کسی قسم کاجرم عائدنہیں کیا جائے گا سوائے اس کے کہ انہیں اْن کے ملکوں کوجلد روانہ کر دیا جائے گا۔ اس اہلکار کے مطابق ان تمام افرادسے پوچھ گچھ جاری ہے۔


Share: